اسمبلی گیٹ پر پاکستان کی خالق جماعت کا جھنڈا لہرانا جرم نہیں ،ہمارے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی گئی تواگلا جھنڈا وزیرا علیٰ ہا وس پر لہرائیں گے ، ارباب خضر حیات
قائد کے ایک اشارے پر عمران خان کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بند کر دینگے ، قائد تحریک انصاف اقتدار کی ہوس میں ہواس باختہ ہو چکے ہیں، رہنماء (ن) لیگ خیبرپختونخوا
جمعرات 15 ستمبر 2016 18:27
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ارباب خضر حیات نے وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی گیٹ پر پاکستان کی خالق جماعت کا جھنڈا لہرانا کوئی جرم نہیں اور نہ ہی کوئی ہندوستان کا جھنڈا تھا اور اگر ہمارے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی کی گئی تو”اگلا جھنڈا وزیرا علیٰ ہا وس پر لہرائیں گے “جبکہ ہمارے خلاف قانونی کاروائی صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔
ارباب خضر حیات نے کہا کہ ہم وزیراعظم نوازشریف کے ایک اشارے پر عمران خان کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بند کر دینگے جبکہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ہواس باختہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس کی انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں نے نہ ہی اسمبلی پر دھاوا بولا تھا اور نہ ہی ہم اداروں کے تقدس کی پامالی کرینگے جبکہ لیگی کارکن گرفتاریوں اورجیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.