برطانوی سفیر سائمن کولِس نے اسلام قبول کرلیا ،اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:56

برطانوی سفیر سائمن کولِس نے اسلام قبول کرلیا ،اہلیہ کے ہمراہ حج کی ..

ریاض /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) سعودی عرب میں تعینات برطانوی سفیر سائمن کولِس نے اسلام قبول کرلیا جس کے بعد سعودی عرب کے شہر مکہ میں حج ادا کیا ہے۔جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائمن نے انپی اہلیہ ہدا موجارکیچ کے ہمراہ حج ادا کیا۔ حج کی ادائیگی مالی استطاعت رکھنے والے ہر مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہوتی ہے۔

60 سالہ سائمن حج ادا کرنے والے پہلے برطانوی سفیر ہیں۔ ان کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی مصنف اور خاتون سماجی کارکن فوزیہ البکر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سائمن کولس نے اپنی اہلیہ ہدا کے ساتھ حج کیا اور وہ حج ادا کرنے والے پہلے برطانوی سفیر ہیں۔برطانوی سفیر کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد دینے والے ٹوئٹر صارفین میں سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے جواب میں برطانوی سفیر نے لکھا مختصرا یہ کہ میں نے30 سال مسلمان معاشروں میں رہنے اور ہدی ٰسے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کر لیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی سفیر سائمن کالِس سن 2015 سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ وہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے شام، عراق اور قطر میں بھی سفیر سمیت مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔سن 2012 میں انھیں شام سے اس وقت سکیورٹی خدشات کی بنا پر ملک واپس بلوا لیا گیا تھا جب انھوں نے کھلم کھلا صدر بشارالاسد کی حکومت کے شامی خانہ جنگ میں کردار پر سوال اٹھایا تھا۔انھوں نے تیونس، دہلی اور عمان میں بھی برطانوی قونصل جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔

متعلقہ عنوان :