بہتر پیداوار کیلئے فصلات ربیع کا منظور شدہ بیج استعمال کریں،زرعی ماہرین

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:55

فیصل آباد۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے گندم سمیت دیگر فصلات ربیع کا سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ترقی دادہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج تمام شہروں میں قائم پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپووٴں اور ڈیلرز سے حاصل کریں کیونکہ کارپوریشن نے فصلات ربیع کابیج وافر مقدار میں فراہم کردیا ہے اور اس بیج کے استعمال سے بیماریوں سے پاک پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے تاہم کاشتکار اچھی شہرت کی حامل پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی کردہ بیج بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت نے تمام شہروں میں سیڈ گریڈرز کی سہولیات مہیا کررکھی ہیں جہاں سے سیڈ گریڈنگ کے بعد بیج کو کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 20نومبر تک گندم کی بوائی کیلئے بیج کی شرح 50کلو گرام فی ایکڑ اور 21 نومبر سے 15 دسمبر تک 60کلو گرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :