انڈونیشیا کا آئندہ موسم گرما میں ہزاروں چینی سیاحوں کو سیاحت کے لئے راغب کرنے کے منصوبے کا اعلان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:37

انڈونیشیا کا آئندہ موسم گرما میں ہزاروں چینی سیاحوں کو سیاحت کے لئے ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) انڈونیشیا نے آئندہ موسم گرما میں ہزاروں چینی سیاحوں کو سیاحت کے لئے راغب کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انڈونیشین حکومت کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ منصوبے کے مطابق آئندہ موسم گرما میں ہزاروں چینی سیاحوں کو ملکی سیاحت پر راغب کرنے کے لئے چین کے شہروں شنگھائی اور چینگ جو میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

تقاریب میں انڈونیشیا کے سیاحتی مقامات کے حوالے سے چینی شہریوں کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور سفر کے حوالے سے مختلف پیکجز بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔ انڈونیشیا کے ٹریول ایجنٹس چینی ٹریول ایجنٹس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں چینی سیاحوں کو انڈونیشیا راغب کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :