برکینا فاسو کے سابق وزیر اعظم گرفتار

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:21

برکینا فاسو کے سابق وزیر اعظم گرفتار

برکینافاسو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء ) برکینا فاسو کے سابق وزیر اعظم Luc Adolphe Tiao کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملکی وزیر انصاف نے بتایا ہے کہ ملک میں رونما ہونے والے حالیہ مظاہروں میں ملوث ہونے پر یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان مظاہروں میں کئی افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ Tiao پر اس تناظر میں کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔