کشمیر کی آزادی کی تحریک میں خاموشی اختیار کرنا جرم ہے ،اس خاموشی سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے 21ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں بھرپور آواز اٹھائیں حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلہ پر سر جوڑ کر بیٹھیں ، جلد سے جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں خاموشی اختیار کرنا جرم ہے ،اس خاموشی سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلہ پر سر جوڑ کر بیٹھیں ، جلد سے جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے 21ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں بھرپور آواز اٹھائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری عامر لطیف بھی موجود تھے ۔ یاسین آزاد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اقوام متحدہ کی قرار داد اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، گزشتہ70دنوں میں 130کشمیری شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں ،آزادی کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد بے مثال ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.