مقبوضہ کشمیر: بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ،17 فوجی ہلاک
فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 11:01
مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملےکے نتیجے میں17فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا نے 17فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ،تمام حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیاہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روس اورامریکا کا دورہ منسوخ کردیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےعلاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میںمسلح افراد نے بریگیڈ ہیڈکوارٹرپر حملہ کیا، فائرنگ اور دھماکے کے باعث کئی بیرکوں میں آگ لگ گئی۔
حملے میں 17 فوجی ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریگیڈ ہیڈکوارٹرپر حملے کرنے والوں کی تعداد 4 ہے، کارروائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ماردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے سب سے پہلے انفنٹری بٹالین کے اڈے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کی، مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔ ادھر غیرملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق حملے میں 10 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اڑی سیکٹرحملے کے بعد بھارتی وزیرداخلہ نے روس اور امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.