نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا کر ضائع کرنے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو قرار دے دیا گیا

اتوار 18 ستمبر 2016 17:27

نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا کر ضائع کرنے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو ..

گوجرانوالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا کر ضائع کرنے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نندی پور منصوبے کے ریکارڈ جلانے پر تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کر لی جس میں کہا گیا کہ ریکارڈ ضائع ہونے کی ذمہ دار نندی پور منصوبے کی سیکیورٹی ٹیم ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی انچارج رانا مہتاب کو کلیئر کرانے کیلئے با اثر افراد متحرک ہیں ۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ باہر سے آیا کوئی شخص ریکارڈ ضائع نہیں کر سکتا ،ریکارڈ ضائع کرنے میں پلانٹ میں کام کرنے والے ملوث ہیں ۔جعلی رسیدوں پر دستخط کس نے کیے ؟اس کی تحقیقات ہونی چاہیے تفتیشی ٹیم نے کمیٹی کے ایڈمن بلاک میں الارم اور سی سی ٹی وی نصب نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ۔تحقیقاتی ٹیم (کل) پیر کو وزارت پانی و بجلی کو رپورٹ پیش کرے گی ۔