مولی کی اگیتی پیداوار کیلئے ریتلی میرا زمین کا انتخا ب کیا جائے،ماہرین زراعت

پیر 19 ستمبر 2016 15:11

سرگودھا۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) ستمبر، اکتوبر مولی کی کاشت کیلئے موزوں ترین ہیں۔ ان مہینوں میں مولی کی ہر قسم کاشت کی جا سکتی ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ مولی کی اگیتی پیداوار کے لئے ریتلی میرا زمین موزوں ہے۔

(جاری ہے)

مولی لمبی جڑ والی فصل ہے، اس کی بوائی سے قبل زمین کو کافی گہرائی تک اچھی طرح تیار کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر اس میں مٹی کے ڈلے اور گوبر کی کچی کھاد موجود ہو تومولی کی رنگت اور شکل پوری طرح نشوونما نہیں پاسکتی۔

اس مقصد کے لئے وتر حالت میں زمین کو 3تا 4مرتبہ گہرا ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر اچھی طرح تیار کر لیا جائے۔ زمین کی تیاری سے قبل داب سسٹم کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی کر لی جائے۔انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کے لئے مولی کی اقسام ان کے وقت کاشت پر لگائی جائیں ۔ مناسب وقت پر کاشت نہ کرنے کی صورت میں مولی کی جڑ کی بڑھوتری اور کوالٹی بھی اچھی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :