سعودی سفارتخانوں کی شہریوں کو ویزا کے حصول اور متعلقہ ملک کے قواعدوضوابط کی تعمیل کی ہدایت
پیر 19 ستمبر 2016 16:42
ریاض ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) چین ، جاپان ، یونان اور ہانگ کانگ میں سعودی سفارتخانوں نے سعودی شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ ان ممالک کا سفر کرنے سے قبل درکار ویزامتلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصل خانہ سے لازمی حاصل کر لیں اور متعلقہ ملک کے قواعدوضوابط کی تعمیل کریں ۔
(جاری ہے)
پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ چین جانے والے مسافروں کو کسی قسم کے الیکٹرک ٹیسرز لانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ آئندہ الیکٹرک ٹیسرز لانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا ۔
قونصلیٹ نے کہا کہ سعودی باشندوں کو چین کا سفر کرنے سے قبل سعودی عرب میں چینی سفارتخانہ یا قونصلیٹ سے ویزا حاصل کر لینا چاہیئے جبکہ چین میں آمد پر ایئر پورٹ پر ہی ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا ۔ یونان میں سعودی سفارتخانہ نے یونان آنے والے سعودی باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونان کا سفرکرنے سے پہلے ہیلتھ انشورنس کرواکر ویزاحاصل کریں اور تمام سرکاری سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں۔ جاپان میں سعودی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاپانی متعلقہ قواعدوضوابط کی لازمی طورپر پابندی کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.