سلمان خان کے والد سلیم خان کی ٹویٹر پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید
سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 13:52
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے والد سلیم خان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے اس حملے کی مذمت کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کی آج تک کسی نے ایک نہیں سنی اور اس بات کا اعتراف وہ خود بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ، پارلیمنٹ اور آپ کے اپنے لوگوں نے آج تک آپ کی کوئی بات نہیں سنی اور مجھے حیرت ہے کہ آپ کے خاندان والے آپ کی بات سنتے ہوں گے یا نہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو نواز شریف کا نام دینے والوں کو آپ کی خصوصیات کا علم ہونا چاہئیے تھا اور آپ کو بے نواز کا نام دیا جانا چاہئیے تھا جو کہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔(جاری ہے)
اور آپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں آپ کی بات کوئی نہیں سنتا۔
your army, your parliament or your people. Wonder if your respected family listens to you ???
— Salim Khan (@luvsalimkhan) September 20, 2016
they would have named you Be-Nawaz Sharir.A big blunder has been comitted. Its your own admission that no one listens to u in Pakistan be it
— Salim Khan (@luvsalimkhan) September 20, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.