حجاج کرام اور زائرین کے لئے بہترین انتظامات قابل تحسین ہیں‘ پاکستان علماء کونسل
بدھ 21 ستمبر 2016 16:33
(جاری ہے)
اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مفتی عمر فاروق بھی موجود تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل اور مصائب کا خاتمہ وحدت امت میں ہے اور حج بیت اللہ مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا عملی نمونہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمان دشمن قوتوں کی طرف سے حجاج کرام اور زائرین کیلئے خطرات پیدا کیے گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل اور سعودی عرب کی قیادت کی بھرپور کوششوں کے نتیجہ میں منیٰ ، عرفات اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حج کا حکم صاحب ثروت لوگوں کو دیا ہے اور حج کے ایام اور مقام مخصوص ہیں کسی اور جگہ ، دن ، یا مقام پر کی جانے والی عبادت کو حج کا نام نہیں دیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ منیٰ ، عرفات ، مزدلفہ اور حرمین الشریفین میں بلا کسی تفریق کے تمام مکاتب فکر کے مسلمان اپنی عبادتوں میں مصروف رہتے ہیں اور یہی اتحاد امت کا بہترین نمونہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان معاملات کو باہمی مفاہمت سے حل ہونا چاہیے ۔ ایران اور عرب ممالک کے درمیان تصادم مسلمانان عالم کیلئے کسی صورت مفید نہیں ہے ۔عرب اور اسلامی ممالک میں کسی کو بھی مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتااور نہ ہی کسی ملک کی مذہبی قیادت کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر اپنی سوچ اور فکر کو دوسرے ممالک پر مسلط کرے اور ان ملکوں کے اندر انارکی کی کیفیت پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں کی طرف سے مسلسل سعودی عرب پر حملے اور سعودی عرب کی سر زمین کو غیر محفوظ بنانے کی کوششیں تشویشناک ہیں ۔ اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جو ممالک حوثی باغیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں ان کو روکا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کے درمیان تنازعات کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب ایک دوسرے کی سلامتی ، استحکام اور سرحدوں کا احترام کیا جائے گااور اگر ایسا نہیں ہوتا تو عالم اسلام میں مزید تنازعات جنم لیں گے اور تشدد کو تقویت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.