ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا انبیا ؑ کی سنت ہے،منہاج القرآن علماء کونسل
عوام مصیبت زدہ، ظلم و بربریت سیاسی و معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں‘علامہ امداد اﷲ
بدھ 21 ستمبر 2016 19:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداد اﷲ قادری نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا انبیا ؑ کی سنت ہے ،17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے بے غیرت اور قاتل حکمران کشمیر سمیت کبھی بھی مسلم امہ کے حقوق کی بات جرأت کے ساتھ نہیں کرینگے ،انبیاء اور صوفیا کی جدوجہد معاشرے کے وڈیروں ،جاگیرداروں، سرمایہ داروں کے بنائے گئے ظالمانہ استحصالی کرپٹ نظام کے خلاف تھی ،پوری قوم کو اس ظالمانہ ،جاگیردارانہ،کرپٹ نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا کیونکہ یہ سیاست نہیں عبادت ہو گی۔
وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں فیصل آباد، جھنگ اور سرگودھا سے آئے علماء اور مشائخ کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر علامہ امداد اﷲ قادری،علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ اعجاز ملک،علامہ لطیف مدنی و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انبیاء نے اﷲ کی توحید کا پیغام دیا اور ایسے تمام سیاسی بتوں کو بھی توڑا جو انسان پر حکمرانی اور نا خدا بن کر غریب انسانوں کا استحصال کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ مظلوموں اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا اعلیٰ عبادت ہے ،اس وقت 20کروڑ عوام مصیبت زدہ، ظلم و بربریت سیاسی و معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں ۔قوم و ملک پر ظالم و جابر حکمران مسلط ہیں ۔عوام کو اس ظلم و استحصال والے نظام اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے علماء مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔پاکستانی قوم کو ان ظالم حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر نکلنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلے گی جب تک قوم خود اس فرسودہ نظام اور قاتل حکمرانوں کے خلاف کھڑی نہیں ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.