انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتخابی عمل سے دور رکھا جائے، سینیٹرسراج الحق
بدھ 21 ستمبر 2016 21:59
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن بے معنی ہوں گے، ضمنی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ حدود کی پرواہ نہ کرتے ہوئے امیدواروں نے پانی کی طرح پیسہ بہایا جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن صرف امیر شہزادوں کا کھیل ہے غریبوں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں، الیکشن کمیشن انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہ کرا سکا تو انتخابات بے معنی ہوں گے اور ان سے کسی مثبت تبدیلی کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات قوم کی ضرورت ہیں مگر الیکشن کمیشن اس ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر آج تک عمل درآمد نہیں کرا سکا اور نہ الیکشن ریفارمز پر عمل ہو سکا ہے جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ آئندہ انتخابات بھی عوامی نمائندگی کی ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ دولت کے اس کھیل کو صرف دولت مند ہی جاری رکھ سکتے ہیں اور عام آدمی ان انتخابات میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن ریفارمز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور طے شدہ اخراجات سے زیادہ خرچ کرنے والوں کو آئین کے مطابق انتخابی عمل سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پانی کا طرح پیسہ بہانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے اور تحقیق ہونی چاہئے کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اوباما کی جنرل اسمبلی سے آخری تقریر میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ زیادہ دیر قائم نہ رہنے کے اعتراف کو خوش آئند قرار دیاہے لیکن کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اوباما کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کا ادراک نہیں اور نہ انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف لب کشائی کی ہے جس سے نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی انصاف پسند قوموں کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.