چین کا آئندہ 10سالوں میں 60نیوکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کرنے کا اعلان

بدھ 21 ستمبر 2016 22:09

چین کا آئندہ 10سالوں میں 60نیوکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کرنے کا اعلان

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) چین آئندہ 10سالوں میں 60نیوکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کرے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی تین بڑی کمپنیوں اسٹیٹ نیوکلیئرپاور ٹیکنالوجی کارپوریشن، چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور چائنہ جینرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن نے حال ہی میں لندن میں منعقد ہونے والے عالمی نیوکلیئر ایسویسی ایشن سیمپوزیم میں اس منصوبے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق 10پاور پلانٹ چین کی مقامی ٹیکنالوجی سی اے پی1400استعمال کریں گے ۔فی الوقت جیجیانگ صوبہ میں اس ٹیکنالوجی کی مدد سے دو نیوکلیئرری ایکٹرز تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے منسلک ممالک میں بھی 30نیوکلیئر پاور پلانٹس 2030کے اختتام تک تعمیر کرے گا جس میں ارجنٹائن، برازیل ، مصر، فرانس اور اردن شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :