سدھو کا کپل شرما شو چھوڑنے کا اعلان

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:04

سدھو کا کپل شرما شو چھوڑنے کا اعلان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) ”کپل شرما شو“ کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ سابق کرکٹر و کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے شو کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو کو اس لئے خیر باد کہہ رہے ہیں کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ سیاست پر دینا چاہتے ہیں۔ وہ 30 ستمبر تک شو کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے اپنے اس فیصلے سے ٹی وی انتظامیہ اور کاسٹ اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی سیاسی جماعت ”آوازِ پنجاب“ بنا کر پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :