کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں، اسی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا
جمعہ 26 اپریل 2024 14:51
(جاری ہے)
ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ جس فلم کی انہیں آفر ہوئی تھی اس میں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کاسٹ میں شامل تھیں۔
گلوکار نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف بھی فلم میں کاسٹ ہورہی ہیں تو ان کے دوست انہیں تنگ کرنے لگے۔ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے دوستوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں تو جانے دو۔گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فورا آفر قبول کرلیں گے۔تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔اس سے قبل کئی نامور پاکستانی اداکار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جاچکی ہیں تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے آفرز قبول نہیں کیں، جن میں احسن خان، صنم جنگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں۔تاہم کئی اداکار بولی وڈ انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں جن میں سجل علی، صبا قمر، فواد خان شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.