وزیر تجارت سے ری پبلک آف کوریا کے سفیر کی ملاقات ٗ باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تجارت بارے تبادلہ خیال
پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کی توقع
جمعرات 22 ستمبر 2016 17:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں ری پبلک آف کوریا کے سفیر ڈاکٹر ڈونگ گوسوہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تجارت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت نے سفیر کو آزادانہ تجارتی معاہدہ میں پیش رفت کے بارے میں بتایا اور انہیں سئیول میں گذشتہ سال اپنے دورہ میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس پر دونوں ممالک نے آزادانہ تجارتی معاہدہ کے قابل عمل ہونے کے مطالعاتی جائزہ کے لئے تحقیقی سٹڈی پر اتفاق کیاتھا۔(جاری ہے)
دونوں ممالک نے یہ سٹڈی مکمل کر لی ہے اور اس کی سفارشات دونوں متعلقہ حکومتوں کو بھیج دی گئی ہیں اور اب دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے لئے مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم اس وقت تقریباً ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ہے اور دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کورین سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی اور انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ جیسا معاہدہ ہے جبکہ یہ تمام معاہدے وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشرقی ایشیا بھر میں ترقی کے وژن کے تحت ہوئے ہیں۔ کوریا کے سفیر نے وزیر تجارت کی کوششوں اور تجارت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.