وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں ہونے والے خطاب نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،مفتی ابوہریرہ محی الدین
جمعرات 22 ستمبر 2016 19:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں ہونے والے خطاب نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
مفتی ابوہریرہ محی الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ولولہ انگیز خطاب نے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔ اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہوگا۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے، کشمیریوں پر مظالم بھی ڈھارہا ہے اور الزام تراشی بھی پاکستان کے خلاف کی جاتی ہے، وزیر اعظم نے بھارت کی دوغلی پالیسی کو عالمی فورم پر بے نقاب کرکے ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.