صوبے کے عوام کیساتھ امن کا جو وعدہ کیا ہے، اسے ہر صورت نبھائینگے، نواب ثناء اﷲ خان زہری
امن کے قیام کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں ،آئندہ بھی دیتے رہیں گے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، ملک اور صوبے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد اور بچوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے آج میں اپنے عوام کے سامنے کھڑا ہوں جبکہ دہشت گردوں کا نام و نشان بھی نہیں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:51
زہری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ امن کا جو وعدہ کیا ہے، اسے ہر صورت نبھائیں گے، امن کے قیام کے لیے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، ملک اور صوبے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد اور بچوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
آج میں اپنے عوام کے سامنے کھڑا ہوں جبکہ دہشت گردوں کا نام و نشان بھی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تخت جھالاوان زہری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر آغا شہباز درانی، صوبائی مشیر محمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری جنگ ایک ایسے نظریہ کے ساتھ ہے، جس میں انسانی اقدار اور جانوں کی کوئی اہمیت نہیں لیکن ہم نے ملکر اس نظریے کو شکست دینا ہے، کسی کو بندوق کی نوک پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صرف زہری قوم کے نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام کے والی و وارث ہیں، مجھ پر اور میرے بچوں پر حملہ کر کے زہری قوم کو لاوارث کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دشمنوں کی ہر کوشش اور سازش ناکام ہوئی، میں آج بھی اپنے صوبے اور ملک کی خدمت کے لیے آپ کے سامنے مصروف عمل ہوں ، آج کے جلسے کے توسط سے میں دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم خون کا حساب نہیں بھولتے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، ہم غیرت مند اور بہادر قوم ہیں ہمیں خوفزدہ یا مرعوب نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب 2013 میں ہم نے حکومت بنائی تو صوبے میں نفسا نفسی کا عالم تھا حکومت کی عمل داری کا نام و نشان تک نہ تھا دہشت گرد ، شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر دھندناتے پھرتے تھے، کئی کئی دن خضدار کے بازار بند رہتے تھے، انتظامیہ گھروں اور دفاتر تک محدود تھی، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی صوبے میں امن قائم کرنے کا عزم کیا، جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، امن کے قیام کے لیے ہم نے نہ تو کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیا، صوبے کے ہر علاقے میں آج سبز ہلالی پرچم لہرارہا ہے، ادارے کام کررہے ہیں، اساتذہ اور ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کبھی نام و نہاد آزادی اور کبھی فرقہ واریت کے نام پر خون ناحق بہایا گیا، لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے دست و بازو ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کا آغاز کیا جس کی بدولت دہشت گرد آخری دموں پر ہیں، 5فیصد باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو بھی جلد ختم کر دیا جائیگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.