ہمارے سیاسی اختلافات ایک طرف، بھارت کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر متحد ہیں: عمران‌ خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 20:12

ہمارے سیاسی اختلافات ایک طرف، بھارت کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر متحد ..

ٹیکسلا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاسی اختلافات ایک طرف مگر بھارت کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر متحد ہیں. تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں عوام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیرمیں جتنا فوج کا استعمال کرے گا اتنی ہی اس کیخلاف نفرت بڑھے گی۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام بھارت کی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے۔ کشمیری بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جبکہ پاکستان کیخلاف بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ہمارے سیاسی اختلافات ایک طرف مگر بھارت کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں.

متعلقہ عنوان :