ایف آئی اے نے پولی کلینک میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال پر سابق ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار ناڑو کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ، ایڈمن افسر محمد ارشد بھی نامزد

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء) ایف آئی اے نے پولی کلینک میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال پر سابق ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار ناڑو کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقدمے میں پولی کلینک کے ایڈمن افسر محمد ارشد کو بھی نامزد کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک میں بھرتیوں کے لئے 68آسامیوں کے بدلے 102امیدواروں کوتقرریوں کے لیٹر جاری کئے گئے۔ ایف آئی اے بھرتیوں کے تمام ریکارڈ قبضے میں لیتے ہوئے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ بھرتی کئے جانے والوں میں سے صرف 23 امیدوار مطلوبہ اہلیت کے حامل تھے۔

متعلقہ عنوان :