بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے،سابق صدر زرداری

ہفتہ 24 ستمبر 2016 11:35

بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ‘ پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار رہا ہے ‘ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکی سینیٹر جان مکین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے امن و سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کی کبھی حمایت نہیں کی اور پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے۔ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔