دنیائے کرکٹ میں نئی دریافت ،پاکستان کا یاسر جان دونوں ہاتھوں سے 135کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر سکتا ہے
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے لگائے گئے ٹیلنٹ ہنٹ میں یاسر نے اپنا ہنر دکھایا ،عاقب سمیت دیگر حیران رہ گئے
ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:50
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو حیران کرتے ہوئے ایک ایسا فاسٹ بالر تلاش کیا ہے جو دونوں ہاتھوں سے 135کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر سکتا ہے۔فاسٹ بالرز کی عام طور پر جوڑی تلاش کی جاتی ہے لیکن چارسدہ سے تعلق رکھنے والے یاسر جان خود ہی دونوں ہاتھوں سے بالنگ کر سکتے ہیں۔انہیں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے لگائے گئے ٹیلنٹ ہنٹ میں تلاش کیا گیا جہاں یاسر کی رفتار دیکھ کر سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید سمیت تمام لوگ حیران رہ گئے۔
مزید باریک بینی سے جائزے کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ سیدھے اور الٹے ہاتھ دونوں سے بالنگ کرتے ہوئے ان کی بالنگ یکساں اثرات مرتب کرتی ہے۔ویڈیوز میں دیکھ کر صاف واضح ہوتا ہے کہ وہ سیدھے ہاتھ سے بالنگ کرتے ہوئے اسٹین اور الٹے ہاتھ سے محمد عامر کے ایکشن سے بالنگ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی یاسر جان کا بالنگ ایکشن سیدھے ہاتھ سے عمران خان اور الٹے ہاتھ سے وسیم اکرم کی طرح شفاف ہے۔
یہ کوئی قدرتی ٹیلنٹ نہیں بلکہ انہوں نے بچپن سے ہی اس پر کام کیا ہے۔پیدائشی طور پر سیدھے ہاتھ سے بالنگ کرنے والے یاسر بائیں ہاتھ سے بالنگ کرتے ہوئے گیند کو زیادہ سوئنگ اور باؤنس کر سکتے ہیں لیکن سیدھے ہاتھ سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ بالنگ کر سکتے ہیں۔کرکٹ کے قوانین کے مطابق ایک بالر امپائر اور بلے باز کو مطلع کرنے کے بعد جس بھی ہاتھ سے چاہے بالنگ کر سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.