مصری خاتون اینکر پرسن کی آن ائر وگ کھل گئی

فوری طور پر ریھام کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو اور وہ پراعتماد طریقے سے پروگرام کرتی رہیں

اتوار 25 ستمبر 2016 16:00

مصری خاتون اینکر پرسن کی آن ائر وگ کھل گئی

قاہرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء)مصر کی معروف اینکر پرس ریھام سعید کو آن ائر اس وقت خجالت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنا فلیگ شپ پروگرام صبایا الخیر پیش کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے سر پر سنہری بالوں پر لگی وگ سے بالوں کی لٹیں نکل کر ان کی گود میں گرنے لگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر ریھام کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو اور وہ پراعتماد طریقے سے پروگرام کرتی رہیں تاہم بعد ازاں اس سارے واقعے پر مبنی ویڈیو کلپس آن ائر اپ لوڈ ہونے پر ان کے لئے ایک نئی مصیبت نے سر اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ ریھام سعید چھ ماہ بعد ہی 'صبایا الخیر' پروگرام کی میزبانی پر واپس لوٹیں تھیں کیونکہ ان کے پروگرام میں ایک مقامی شاپنگ مال میں کال کرنے والی سیلز گرل سے متعلق قابل اعتراض تصاویر دکھائی گئیں تھیں جس پر 'مال گرل' نے ان پر مقدمہ کر دیا تھا۔