اردن میں توہین مذہب کا ملزم عدالت کے باہر قتل
حطارکوپیشی کے لیے آتے ہوئے عدالت کی سیڑھیوں پرانہیں تین گولیاں لگیں،حملہ آور گرفتار
اتوار 25 ستمبر 2016 16:00
عمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) توہین مذہب کے الزام میں گرفتار اردن کے متنازع مصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناہد حطار توہین مذہب کے الزام میں عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ناہد حطار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک متنازع کارٹون پوسٹ کیا تھا جسے توہین مذہب قرار دے کر گزشتہ ماہ انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اردنی حکام کا موقف تھا کہ یہ خاکہ شیئر کرکے حطار نے قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ مذہبی حلقے بھی اس اقدام سے سخت نالاں تھے۔واضح رہے کہ 56 سالہ ناہد حطار کو اسلام مخالف اور شامی صدر بشار الاسد کا حامی سمجھا جاتا تھا۔(جاری ہے)
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت عمان میں حطار عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے کہ عدالت کی سیڑھیوں پر مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی اور انہیں تین گولیاں لگیں۔
حملہ آور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ دو عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور کی داڑھی تھی اور اس کی عمر تقریباً 50 برس کے قریب ہوگی۔عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ حملہ آور شخص روایتی عرب لباس دشداشہ پہنا ہوا تھا اور زیادہ تر اردنی مسلمان یہ لباس زین تن کرتے ہیں۔یاد رہے کہ حطار نے کارٹون سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کرنے کے بعد معافی مانگ لی تھی اور کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی مذہب کی توہین نہیں تھا۔حطار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے مخالفین مذکورہ کارٹون کو بنیاد بناکر اختلافات کا بدلہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.