ناقص معیار،بد ترین سروس اور کرپشن کی بھرمار، یوٹیلٹی اسٹورز کے منافع میں سالا نہ 2ارب کی کمی
دوسال میں74ارب 79کروڑ روپے سے کم ہوکر 46ارب 80کروڑ روپے رہ گئی ہے‘ انتظامی اخراجات بھی تیرہ کروڑ کا اضافہ
پیر 26 ستمبر 2016 15:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) شہریوں کو سستی اور معیار ی اشیا کی فروخت کی ذمہ دار یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بد انتظامی اور ناقص معیار کے سبب سالانہ منافع میں دوارب روپے کی کمی کا انکشاف جبکہ انتظامی اخراجات بھی تیرہ کروڑ روپے بڑھ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اشیائے خورد ونوش کی فروخت میں دو سال میں28 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیل گذشتہ دوسال میں74ارب 79کروڑ روپے سے کم ہوکر 46ارب 80کروڑ روپے رہ گئی ہے۔
مالی سال14- 2013میں کارپوریشن کی مجموعی سیل 74ارب 79کروڑ روپے تھی جو15- 2014میں کم ہوکر 55ارب 90کروڑ روپے اور16- 2015میں مزید کم ہوکر 46ارب 80کروڑ روپے رہ گئی۔عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے والے قومی ادارے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا مجموعی منافع14 -2013 میں 5ارب 79کروڑ روپے تھا جو16- 2015میں کم ہوکر ایک ارب 99کروڑ روپے رہ گیا۔اسی طرح یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے انتظامی اخراجات میں بھی دوسال میں 13کروڑ روپے اضافہ ہو گیا ہے 14-2013 میں کارپوریشن کے انتظامی اخراجات 23کروڑ روپے سالانہ تھے جو16 -2015میں بڑھ کر 36کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.