جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت
پیر 26 ستمبر 2016 16:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،نائب امیر ڈاکٹر فریداحمد پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ معین الدین کوریجہ کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء اور ان کے سجادگان عوام الناس کی گہری محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مزارات اولیاء کا بڑا اہم کردار ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ خواجہ معین الدین کوریجہ کی رہائش گاہ پر حملہ سے علاقے میں سخت غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت اور راجن پورکی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے ۔انہوں کہا کہ واقعہ کو کئی روز گزرگئے ہیں مگر پولیس ملزمان کو ابھی تک گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس سے عوام کے اندر اشتعال پھیلنے کا خطرہ ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.