اڑی حملہ بھارت کا اپنا منصوبہ تھا،ایک بھی ثبوت پاکستان کیخلاف سامنے نہیں آیا،وزیر دفاع
منگل 27 ستمبر 2016 12:21
(جاری ہے)
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صرف کلبھوشن یادیو ہی نہیں، ہمارے پاس براہمداغ بگٹی بھی یہ واضح ثبوت ہے جس کو ہندوستان نے ایک جعلی نام پر ویزا جاری کیا ہوا ہے۔
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ایک جانب ہندوستان پاکستان کے خلاف الزامات اور اسے دہشت گرد ملک قرار دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے وہیں دوسری طرف امریکی کانگریس میں ایک بل میں بھی اسی بات پر زور دیا گیا تو کیا دنیا ایسا کرنے کیلئے تیار ہے؟اس حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہر ملک میں پاکستان مخالف عناصر موجود ہیں، مگر ان کی آواز کا اثر کیا ہوگا اس کا انحصار خود اْن ملکوں کی پالیسی پر ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر 5 یا 10 آوازیں ہمارے خلاف اٹھ بھی جاتی ہیں تو یہ کوئی ایسا ثبوت نہیں ہوگا کہ جس پر پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو اْس طرح سے حل نہیں کرنا چاہتا جیسا کہ ہم چاہتے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہر طرح سے پاکستان کے خلاف بات کررہا ہے، لیکن اس سب کے باوجود بھی کسی ملک نے اس کی تائید نہیں کی، جبکہ ہمارے موٴقف پر چین ساتھ کھڑا ہوا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہندوستان سے جموں کشمیر چھیننے کا خواب دیکھنا ترک کردے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.