عمان میں چین اور عرب امارات کی یونیورسٹیوں کا اجلاس

اجلاس میں یونیورسٹیوں کے صدور اور سرکاری حکام نے شرکت کی

منگل 27 ستمبر 2016 13:22

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) چین عرب امارات یونیورسٹیوں کے صدور کا چوتھا فورم اجلاس گذشتہ روز یہاں شروع ہو گیا جس میں یونیورسٹیوں کے صدور کے علاوہ سرکاری حکام اوردونوں ممالک کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات نے شرکت کی ، اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے فرو غ پر بات چیت کی گئی ، فورم کے اجلاس کے مقصد چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینا تھا ، فورم کا اجلاس زرکا شہر میں زرکا یونیورسٹی میں منعقد ہوا جو اردن کے دارالحکومت عمان سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرق میں واقع ہے ، اس موقع پر اردن میں چین کے سفیر پان وائی فینگ نے چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تعلیمی ترقی کا قابل قدر ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے ، اس موقع پر اردن کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر وجیہہ اویس نے فورم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس سے چینی اور عرب ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان فروغ فحاصل ہوا ہے ، 14ہزار سے زیادہ طلبا عرب ممالک سے چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ چینی طلباء کی عرب ممالک میں تعداد 3600سے زیادہ ہے ۔یا د رہے کہ فورم کا قیام 2011ء میں عمل میں آیا ۔

متعلقہ عنوان :