کینیا میں چینی تعاون سے زرعی تحقیقاتی مرکز کی تعمیر

منگل 27 ستمبر 2016 15:22

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) چین کے تعاون سے کینیا یونیورسٹی میں زراعت اور حیاتیاتی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کیلئے عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے ، تعمیر مکمل کر کے اسے کینیا یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ،اس تحقیقی بلاک کی تعمیر کیلئے فنڈ چین نے فراہم کیا ہے ،اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب جومو کینیاٹا زرعی و ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں منعقد ہو ئی جہاں چین افریقہ مشترکہ ریسرچ سینٹر واقع ہے ، اس سینٹر کی تعمیر کا مقصد زراعت کے شعبے میں ہر قسم کی تحقیق کو فروغ دینا ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر میبل امبوجا نے چینی تعاون کی تعریف کی جس کی وجہ سے زرعی ترقی میں مدد ملے گی اور ملک سے غربت اور بھوک کے خاتمے میں مدد ملے گی ، یہ عمارت 4300مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے جہاں 36ایکڑ پر جڑی بوٹیوں کے باغات لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی کی اکیڈیمی آف سائنسز میں یونیورسٹی کی انتظامیہ کی مدد کرتی ہے اور اس کے لئے اس نے 2.2ملین امریکی ڈالر کے آلات بھی فیکلٹی کو عطیہ کئے ہیں ،چینی سفیر لیو ژیان فا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تحقیقی مرکز کا قیام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون کے شعبے میں چین افریقہ تعاون کی بہترین مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :