ویوین رچرڈز کر کٹ کو مزید ممالک میں فروغ کے حامی
منگل 27 ستمبر 2016 15:25
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر اور سابق کپتان ویوین رچرڈز نے ایسوسی ایٹ ملکوں اور غیرروایتی قوموں تک کرکٹ کی توسیع کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ متعدد ایشین اور ویسٹ انڈین امریکا یا دیگر ملکوں میں مقیم ہو چکے ہیں جہاں کرکٹ زیادہ نہیں کھیلی جاتی لہذا یہ انتہائی ضروری ہے ایسے ملکوں میں کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پر تجزیے کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود رچرڈز نے کہا کہ کرکٹ میں پاکستان اور ہندوستانی جیسے ایشین کا اثرورسوخ بہت زیادہ ہے لہذا ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد جو دنیا کے اس خطے میں رہتے ہیں، وہ کرکٹ کی ثقافت کو یہاں لے کر آئے اور یوں کرکٹ کے کھیل نے توسیع اختیار کی۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو ان ممالک تک بھی پہنچنا چاہیے جہاں کرکٹ کی کوئی روایت نہیں، امریکا میں دنیا بھر کے لوگ موجود ہیں جو کرکٹ پسند کرتے ہیں اور اپنے آبائی گھر چھوڑنے کے بعد کرکٹ کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
سابق بلے باز نے کہا کہ امریکا میں کرکٹ کو بڑے پیمانے پر لایا جا سکتا ہے اور جہاں تک ٹی20 کرکٹ کی بات ہے تو اس کے ناظرین کی تعداد خصوصا بہت زیادہ ہو گی۔گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز اور ہندوستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے امریکا میں دو انٹرنیشنل ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی تھی اور پہلی مرتبہ شمالی امریکا میں دو ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیریز کھیلی گئی تھی۔بحیثیت کپتان ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہ ہارنے والے ویوین رچرڈز اپنے دور کے سب سے کامیاب بلے باز تصور کیے جاتے تھے جنہوں نے 121 ٹیسٹ میچوں میں 50 کی اوسط سے آٹھ ہزار 540 اور 187 ایک روزہ میچوں میں 47 کی اوسط سے چھ ہزار 721 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے محدود اوورز کی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا اور ویسٹ انڈین کو ایک روزہ میچوں کے دو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔اپنے دور میں شارجہ میں کئی ون ڈے میچ کھیلنے والے ویوین رچرڈز نے کہا کہ امتحدہ عرب امارات نے کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، میں یہاں واپس آنے پر شارجہ کے ساتھ ساتھ دبئی اور ابوظہبی اسٹیڈیم دیکھ کر بہت متاثر ہوا اور یہاں ہونے والی کرکٹ سے پورے مشرق وسطی میں کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.