مختلف مکتب فکر کے علما کرام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی سے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنا یاجا سکتا ہے،صوبائی وزیر زکو و عشر ملک ندیم کامران
منگل 27 ستمبر 2016 23:08
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) صوبائی وزیر زکو و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مختلف مکتب فکر کے علما کرام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی سے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنا یاجا سکتا ہے اور علما کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں محرام الحرام کے دوران فرقہ وارانہ فضا کو مثالی بنانے کیلئے ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں قائم مقام کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کچھی 'آرپی او محمد طارق چوہان 'تینوں اضلاع کے انتظامی پولیس افسران 'علمائے کرام اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔انہوں نے ساہیوال ڈویژن میں علما کرام کے مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے پورے ملک کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر ملکی دہشتگردی کا سامنا ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔
انہو ں نے محرم الحرام کے دوران ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علمائے کرام کے انتظامیہ او رپولیس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلا س سے علما کرام مفتی زاہد اسدی 'سید زاہد بخاری'مولانا محمد حسن معصومی 'حاجی احسان الحق فریدی 'شیخ اعجاز احمد اور اتحاد بین المسلمین کے ڈویژنل صدر سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تمام فرقوں کے درمیان فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں علمائے کرام متحد ہیں۔انہوں نے بیرونی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے علمائے کرام کے موثر کردار پر انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا کہ انتظامیہ او رپولیس کے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جن میں علمائے کرام کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مجالس اور ذوالجناح کے تمام جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.