کا شتکا روں کو بر سیم کی کا شت 15دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 28 ستمبر 2016 13:18

سلانوالی۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے بر سیم کے کا شت کا روں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ بر سیم کی کا شت ز یا د ہ سے ز یا د ہ 15دسمبر تک مکمل کر لیں شرح بیج 8کلوگرا م فی ایکڑ رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ایک بور ی ڈ ی ا ے پی جمع ڈیڑھ بو ر ی سنگل سپرفاسفیٹ فی ایکڑبوقت کا شت ڈالیں ا گر بوائی بذریعہ چھٹہ کھڑے پانی میں کی گئی ہے تو پہلا پانی بوائی کے7دن بعد دینا چاہیے تا کہ اگا ؤ اچھا ہو جا ئے بعد میں پانی حسب ضرورت لگائیں ،لو سرن کی فصل کو پہلا پانی بوائی کے 3ہفتہ بعد اور پھر پانی حسب ضرورت دیں، چھٹہ کے ذریعے بوائی کی صورت میں ا گر ا گا ؤ کم ہو تو پہلا پانی جلد ی دے دینا چاہیے بر سیم کے بیج کو بوائی سے پہلے جراثیمی ٹیکہ لگائیں یا پچھلے سا ل وا لے برسیم کے کھیت سے 80کلوگرا م مفید جراثیم وا لی مٹی لا کر ایک ایکڑ کے کھیت میں مکس کریں ۔

متعلقہ عنوان :