وزیر اعظم نواز شریف کے آفس کا سٹاف امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم سے بھی زیادہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 16:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : مقامی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد امریکی صدر باراک اوبامہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دفتر میں ملازمین کی تعداد472 ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم ، جن کے ملک کی آبادی پاکستان کی آبادہ کا تین گنا ہے، کے دفتر میں 403 ملازمین کام کرتے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد حیرت انگیز طور پر 730 ہے۔ یہ تمام تر معلومات پارلیمنٹ کے پیر کو ہوئے اجلاس میں حکومت کی جانب سے تحریری خط میں بتائی گئیں تاہم ان ملازمین کی تنخواہوں، عہدوں اور دیگر الاؤنسز سے متعلق خط میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
17-2016 کے مالی سال کی دستاویزات کے مطابق ٹیکس دہندگان رواں مالی سال کے دوران ان ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز کی مد میں 881.6 ملین روپے ادا کریں گے۔
وزیر اعظم کا دفتر وزیر اعظم آفس (پبلک) اور وزیر اعظم آفس (انٹرنل) پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم کے پبلک آفس میں 242 ملازمین کی گنجائش موجود ہے۔ جبکہ 488 ملازمین اندرونی معاملات کو دیکھتے ہیں۔ پبلک دفتر کو وزیر اعظم نواز شریف کےس یکرٹری جبکہ انٹرنل آفس کو وزیر اعظم نواز شریف کے ملٹری کے سیکرٹری دیکھتے ہیں۔ دونوں دفاتر کا الگ الگ بجٹ ہے جبکہ دونوں دفاتر ہی آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.