واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب

پاکستانی شہری فوج سے یکجہتی کے لیے بارڈر پہنچ گئے شہریوں کا جوش و خروش عرو ج پر رہا ، بڑھکیں مارنے والے بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا کوئی بھی بھارتی تقریب دیکھنے نہیں آیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 20:43

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب

واہگہ بارڈر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب پاکستانی شہری فوج سے یکجہتی کے لیے بارڈر پہنچے گئے، پاکستان شہریوں کا جوش و خروش عرو ج پر رہا مگر بڑھکیں مارنے والے بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا کوئی بھی بھارتی تقریب دیکھنے نہیں آیا، جمعرات کی شام واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روائتی تقریب ہوئی تقریب میں دی جی رینجرز پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی، اس تقریب میں پاکستانی جوانوں کا جوش و خروش عروج پر تھا اور فضا پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی تاہم پاکستان کے خلاف بڑھکیں مارنے والے بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا اور خوف کے مارے کوئی بھی بھارتی تقریب دیکھنے نہیں آیا، بھارتی پویلین میں تمام کرسیاں خالی تھیں

متعلقہ عنوان :