تحریک انصاف ملک بھر سے صرف پانچ سے دس ہزار کارکنوں کواڈہ پلاٹ رائیونڈ میں جمع کر سکے گی‘ تحر یک انصاف کو منظور ہے تو راناثنااللہ کی جانب سے ان کے لیے ناشتے اور کھانے کاانتظام کروایا جا سکتا ہے

ترجمان حکومت پنجاب سیدزعیم حسین قادری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) ترجمان حکومت پنجاب سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر سے صرف پانچ سے دس ہزار کارکنوں کواڈہ پلاٹ رائیونڈ میں جمع کر سکے گی‘تحر یک انصاف کو منظور ہے تو راناثنااللہ کی جانب سے ان کے لیے ناشتے اور کھانے کاانتظام کروایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

الحمراقذافی اسٹیڈیم میں سی پیک کے حوالے سے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ رائیونڈمیں تحریک انصاف کیاحتجاج کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردےئے جبکہ سی سی پی اواورکمشنرسمیت لاہورکی تمام انتظامیہ نے تحریک انصاف کی قیادت کی خواہش کے مطابق روٹ بنایا ہے تحریک انصاف ملک بھرسے بھی اپنے کارکنان رائیونڈمیں جمع کرلے تودس ہزارسے زائد کارکنوں کواکھٹانہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :