حکومت امریکہ کی جانب سے جی ایس پی اسٹیٹس کو مکمل طور پر استعمال کرنے پر توجہ دے ، صدر ایف پی سی سی آئی
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:29
(جاری ہے)
انہوں نے مزید وضا حت کر تے ہوئے کہا کہ امریکہ کی GSPاسکیم کے تحت پاکستان کی 3500مصنوعات کو ڈیوٹی فری یا تر جیحی بنیادوں پر امریکہ کی مارکیٹ کی رسائی دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ GSPمیں ٹیکسٹائل سے منسلک زیا دہ تر اشیاء شامل نہیں ہیں انہوں نے امریکہ کے تجا رتی مشن سے درخواست کی کہ وہGSP سے بھر پور فا ئدہ اٹھانے کیلئے پاکستان کی مدد کرے اور پاکستانی بر آمدکنندگان کو امریکہ کی مارکیٹ سے متعلق آگا ہی فراہم کرے۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تجا رتی مشن کو چا ہئیے کہ وہ پاکستان کی اشیا ء کو بہتر رسائی فراہم کرے خاص طو ر پر ٹیکسٹا ئل اور چمڑے کی اشیا ء کو کیونکہ پاکستان کی معیشت پہلے پہ دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی امریکہ کو بر آمدات تقریباََ85فیصد ٹیکسٹا ئل پر مشتمل ہے جسے امریکہ میں زیا دہ ٹیرف ریٹ کا سامنا ہے انونہو ں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کو ٹہ سسٹم کو ختم کرنیکے بعد پاکستان کی ٹیکسٹا ئل کی بر آمدات بڑھیں لیکن اس سے پاکستان کو خاطرہ خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان10فیصد سے25فیصد تک ڈیوٹی کا سامنا ہے ٹیکسٹائل سے متعلقہ مختلف اشیاء پر جو کہ بہت زیا دہ ہیں اورپاکستان کو ویتنام ،انڈونیشیا،بنگلہ دیش اور دوسرے ممالک کے ساتھ سامنا ہے جو کہ بغیر ڈیوٹی امریکہ کو بر آمدات کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اورچمڑے سے متعلق اشیاء پاکستان کی خاص بر آمد ات ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر بھی زوردیا کہ وہ USحکومت سے دوخواست کر ے کہٹیکسٹا ئل اور چمڑے سے متعلق تمام اشیاء کوGSPمیں شامل کریں۔ پاکستان کو تجا رت کی ضروت ہے جو کہ اقتصادی تر قی میں اہم کر دار ادا کر تا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے اور بے روزگا ری کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.