جاپان کا چینی شہریوں کے لئے سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کرنے کا اعلان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:03

جاپان کا چینی شہریوں کے لئے سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کرنے کا اعلان

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء )جاپان نے چینی شہریوں کے لئے سیاحتی ویزے کی شرائط میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ چینی سیاح متعدد مرتبہ جاپان کی سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں مختصر قیام کے لئے کاروباری مقصد ، ثقافتی طائفوں اور دانشوروں کو 10سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے گا جو کہ گزشتہ قوانین کے مطابق صرف پانچ سال کا جاری کیا جاتا تھا۔

مزید برآں چینی طالب علم اپنی مالی حیثیت کی دستاویزات جمع کرانے کی بجائے صرف اپنی جامعات کے سٹریٹیفکیٹ جمع کروا کے سنگل انٹری ویزہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ نئے قوانین کا مقصد جاپان اور چین کے مابین عوامی سطح کے رابطوں کو فروغ دیتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں اضافہ کرنا ہے ۔