صحرائے چولستان میں جگہ جگہ ٹھیڑوں پر موجود ٹھیکریاں زیب داستان ہیں ،شاہد محمود
چولستان کا کلچر گوپوں اور ٹوبوں کے گرد گھومتی انسانی زندگی ،تاریخی قلعے، صحراکا حسن ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہے،ریجنل مینجر ٹی ڈی سی پی
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:31
بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل مینجر شاہد محمود نے کہا کہ ہزاروں مربع کلومیٹر میں پھیلا صحرائے چولستان جگہ جگہ ٹھیڑوں پر موجود ٹھیکریاں زیب داستان ہیں کہ یہاں لوگ بستے تھے۔ ریجنل مینجر نے کہا کہ صحرائے چولستان کا کلچر گوپوں اور ٹوبوں کے گرد اگرد گھومتی انسانی زندگی ،یہاں موجودتاریخی قلعے، صحراکا حسن ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہے۔
ریجنل مینجر نے بتایا کہ یہ علاقہ سر سبزو شاداب تھا یہاں دریائے ھاکڑا بہتا تھا لیکن آج سے 3000 سال قبل دریا نے رخ تبدیل کیا تو یہ علاقہ صحرا میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان کے مایہ ناز ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر رفیق مغل نے 1973-77 میں یہاں ریسرچ کی اور 400 آرکیالوجیکل جگہوں کی نشاندہی کی ان میں سے 35 کا تعلق 3500 سے 4000 قبل مسیح سے تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ TDCP ریجنل آفس بہاولپور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور طلباوطالبات کیلئے گائیڈڈ کیمپنگ ٹورز ترتیب دیئے ہیں ان میں کیمل سفاری ،لوکل فنکاروں کے ساتھ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قلعہ دراوڑ،قلعہ موج گڑھ، قلعہ دین گڑھ ، قلعہ جام گڑھ،قلعہ میر گڑھ ،قلعہ مروٹ اور دیگر تاریخی قلعوں کے یادگار ٹورز کیلئے ملک بھر سے آنے والے سیاح TDCP ریجنل آفس ہیلپ لائن 062-2874241 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل پشاور سے بہاولپور پہنچنے پر صدر آل پاکستان کراس روٹ کلب محمد مکرم خان ترین اور ممبر کلب احسان الحق کا TDCP ریجنل مینجر شاہد محمود اور سیاحت کے شعبہ سے منسلک لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔صدر مکرم خان ترین نے اس موقع پر کہا کہ بہاولپور "Gateway To Cholistan"ہے۔بہاولپور آنے والے سیاح تاریخی دروازوں اور ورثہ کی حفاظت کیلئے کئے گئے تاریخ ساز اقدامات اور رات کو خوبصورت روشنیوں سے منور ان تاریخی عمارتوں کو ضرور دیکھیں جہاں کمشنر بہاولپور کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار تاریخی ورثہ کی بحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں اس کے علاوہ بہاولپور میں اہم جگہوں پر سیاحوں کی سہولت کیلئے "City Map"بمعہ اہم ٹیلیفون نمبروں کے تنصیب کروائے ۔صدر نے TDCP ریجنل آفس میں قائم تصویر کہانی کا بھی بغور جائزہ لیا اور کہا کہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور طلباوطالبات کو ایک ہی چھت تلے بہاولپور کے سیاحتی مقامات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.