ساہیوال،ڈی ا یچ کیو میں 18گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
مریضوں نے بجلی کی مسلسل بندش سے تنگ آکر وارڈوں سے بیڈ نکال کر سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے
اتوار 2 اکتوبر 2016 16:57
ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) 18اٹھارہ گھنٹے کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال میں مریض تڑپ اٹھے مریضوں نے بجلی کی مسلسل بندش سے تنگ آکر وارڈوں سے بیڈ نکال کرسڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات 9بجے واپڈا میپکو نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کر دی اور مسلسل 18گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جب واپڈا حکام سے رابطہ قائم کیا گیا تو واپڈا حکام نے ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے واپڈا پر ذمہ داری ڈال دی اور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی کو معطل کہا ۔
18گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہنے کی وجہ سے مریض وارڈوں میں تڑپ اٹھے کیونکہ ہسپتال انتظامیہ نے تیل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر جنریٹر بھی نہ چلایا اور مریض رات 9بجے سے لیکر سہ پہر تین بجے تک خوار ہوتے رہے جبکہ کمشنر ساہیوال نے سول ہسپتال کو دو ٹرانسفار مر ٹرالیوں پر سات لاکھ روپے کی خریداری سے لیکر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کیے ہوئے ہیں تا کہ کسی ہنگامی صورتحال میں کام آسکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.