حکمران خاندان کے احتساب کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے‘ اعتزاز احسن
آئندہ کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں،جب عملدرآمد کرینگے تو حکمرانوں کو فرار کا راستہ نہیں ملے گا‘ رہنما پی پی
اتوار 2 اکتوبر 2016 17:00
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کے احتساب کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے،پیپلز پارٹی آئندہ کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اور جب اس پر عملدرآمد کرینگے تو حکمرانوں کو فرار کا راستہ نہیں ملے گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ’’ شفاف کرپشن‘‘ میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا ۔
میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کے باوجود شفافیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ۔ اگر احتساب کے ادارے اپنا کردار ادا کریں تو (ن) لیگ کی حکومت کے ہوش اڑا دینے والے سکینڈلز منظر عام پر آئیں گے اور یہ آج نہیں تو کل ضرور سامنے آئیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمران خاندان کے احتساب کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی ،اس معاملے کو جتنا طول دیا جائے گا اس سے مشکلات بڑھتی جائیں گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.