بلوچ کالونی حملہ، گرفتار انسپکٹر کی واردات میں اپنی پستول کے استعمال کی تصدیق
اتوار 2 اکتوبر 2016 17:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، ملزموں نے میری پستول چھین کر فائرنگ کی، گرفتار ایس آئی او واسع جوکھیو نے نیا بیان ریکارڈ کرا دیا، ٹارگٹ کلرز فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔تفتیشی افسر نے سات لاکھ روپے لے کر ملزموں کو فرار کرانے کا اعتراف کر لیاہے۔
بلوچ کالونی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد 2 ٹارگٹ کلرز کے فرار کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ایس آئی او کورنگی صنعتی ایریا واسع جوکھیو نے اعتراف کیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز نے گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے اس کی پستول چوری کر کے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔(جاری ہے)
ملزموں نے پستول تان کر مجھے گاڑی میں روکنے کا کہا اور فرار ہوئے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر امتیاز اور عبدالمالک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔ موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ بھی کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ واقعے میں بچ جانے والے تفتیشی افسر واسع جوکھیو نے اعتراف جرم کر لیا۔ واسع جوکھیو کے مطابق اس نے ملزموں کو فرار کرنے کیلئے لیاری کے منشیات فروش گروپ درویش سے 7 لاکھ روپے وصول کئے۔ ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.