منظور حسین وسان سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفداور سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے الگ الگ ملاقات
بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے ،18 ویں ترمیم کے تحت سندھ کا وفاق کی طر ف جو شیئر بنتا ہے وہ نہیں ملتا، منظوروسان
پیر 3 اکتوبر 2016 17:54
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفداور سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں گیس کی قلت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرمنظور وسان نے کہاکہ سندھ کو وفاق اس کا حق نہیں دے رہاہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منظور وسان سے پیرکو پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے متبادلہ توانائی کے چیئرمین ایس ایم یحیی، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک خدا بخش نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران پیٹرولیم اور سی این جی انڈسٹری کے مسائل پر بات کی گئی ۔ اس موقع پر منظو ر وسان نے کہا کہ صنعتکاروں کے گیس، پانی اور سی این جی کے مسائل جلد حل کیے جائینگے۔سندھ حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے۔منظور حسین وسان نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے تحت سندھ کا وفاق کی طر ف جو شیئر بنتا ہے وہ نہیں ملتا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.