ایتھوپیا میں چین کی تیار کردہ ریلوے لائن صنعتی انقلاب لانے کے لئے تیار

پیر 3 اکتوبر 2016 22:32

ایتھوپیا میں چین کی تیار کردہ ریلوے لائن صنعتی انقلاب لانے کے لئے تیار

عدیس ابابا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) ایتھوپیا کے دارالحکومت اور جبوتی بندرگاہ کے مابین چین کی جانب سے تعمیر کی جانے والی ریلوے لائن سے توقع ہے کہ یہ خشکی سے گھرے ہوئے افریقی ملک کی سمندر تک رسائی میں مدد کرے گی اور تیزی سے فروغ پاتے صنعتی عمل کی رفتار کو بہتر بنائے گی ۔ ریلوے لائن جو کہ 5اکتوبر تک مکمل فعال ہو جائے گی۔

افریقہ کی پہلی جدید ترین بجلی سے چلنے والی ریلوے ہو گی ۔ ریلوے کی مکمل لمبائی 752.7کلومیٹر ہے جو 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی ۔ 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے چائنہ ریلوے گروپ اور سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے تعمیر کیا ہے ۔ریلوے کو چائنہ ریلوے ٹیکنالوجی کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے جبکہ ایتھوپیا اور جبوتی کی قومی صورتحال کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسے سب سے سستے ترین ڈیزائن سے تعمیر کیا گیا ہے جسے حتمی طورپر مکمل ہونے میں 6سال کا عرصہ لگااور اسے چین میں بھی ایک معجزہ سمجھا جانا چاہیے ۔ چینی کنٹریکٹرز کے لئے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریلوے کی تعمیر اور ڈیزائن مشکل نہیں ہے تاہم جب ایتھوپیا میں تعمیراتی مواد ناکافی اور تکنیکی سٹاف کی کمی ہو تو ایسے میں معیار اور وقت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنا وقت پر مکمل کرنے کے لئے ایک خوش قسمتی تصور کیا گیا ہے ۔

احتیاطی منصوبہ بندی اور تحمل مزاجی کیساتھ رابطہ سازی سے چینی کمپنیوں نے تعمیراتی مواد کی وقت پر درآمد کو یقینی بنایا ۔ اچھے معیار کی یقین دہانی اور تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کا تعطل نہ ہونے کے لئے انہوں نے مہنگا ہونے کے باوجود مواد کی مینوفیکچرنگ کی سردردی بھی خود لی ۔چینی کمپنیوں کے لئے مقامی سطح پر تکنیکی سٹاف کی کمی مناسب ریلوے ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ سنجیدہ مسئلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :