بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز جیتنے کیساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا
رودھیمان ساہا کو دونوں اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا‘ تیسرا میچ آٹھ اکتوبر سے کھیلا جائیگا
پیر 3 اکتوبر 2016 22:35
کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 178 رنز سے شکست دیکر سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ،رودھیمان ساہا کو دونوں اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کولکتہ میں کھیلے جا رہی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارت نے 227 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو گزشتہ اننگ کی طرح اس مرتبہ بھی وردھیمان ساہا کیوی بالرز کی راہ میں رکاوٹ بن گئے اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔
بھارت کی پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگ کی برتری کی بدولت نیوزی لینڈ کو میچ میں فتح کیلئے 376 رنز کا مشکل ہدف دیا۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور مچل سینٹنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 55 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن مارٹن گپٹل وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد روی چندرہ ایشون کو وکٹ دے بیٹھے۔
ٹام لیتھم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ہنری نکولس کے ستھ مل کر اسکور کو 104 تک پہنچا دیا، نکولس کی 24 رنز کی اننگ کا اختتام رویندرا جدیجا کے ہاتھوں ہوا اور انہیں پویلین کی راہ لینا پڑی ۔ابھی کیوی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ تجربہ کار روس ٹیلر ٹیم کی مشکلات سے دوچار ٹیم کی کشتی کو بیج منجدھار چھوڑ کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ٹام لیتھم نے لیونک رونچی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانا شروع لیکن 144 کے مجموعے پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور ایشون نے ان کی 74 رنز کی مزاحمت سے بھرپور اننگ کا خاتمہ کردیا۔اس کے بعد کوئی بھی کیوی بلے باز بھارتی بالرز کا سامنا نہ کر سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر پویلین لوٹتے رہے اور یوں پوری ٹیم 197 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی، ایشون اور جدیجا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔رودھیمان ساہا کو دونوں اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ میں 178 رنز کی فتح کی بدولت بھارت نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔بھارت نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران بھی مختصر مدت کیلئے عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا تھا۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8اکتوبر سے اندور میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
-
پہلے میچ میں آئرلینڈ سے شکست، چیئرمین پی سی بی کی کپتان اور کوچ سے ملاقات، بریفنگ بھی لی
-
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.