مستونگ ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 12 سالہ بچہ زخمی

پیر 3 اکتوبر 2016 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ کی کلی دتو میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے رحم دل نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ ان کا 12 سالہ بچہ سراج زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کے گھرپر چھاپہ مارا اور دوملزمان یعقوب اور میراحمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :