شینزن کو اعلیٰ تعلیم کا عظیم مرکز بنانے کا منصوبہ

انتظامیہ 2025ء تک مزید کالج اور یونیورسٹیاں تعمیر کر یگی

منگل 4 اکتوبر 2016 14:28

شینزن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء ) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے مرکزی شہر شینزن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے دوران شینزن کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز بنا دیا جائے گا ، شینزن حکومت کی طرف سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعداد میں 2025ء تک بیس کا اضافہ کر دیا جائے گا جن میں دو لاکھ پچاس ہزار تک طلباء تعلیم حاصل کرسکیں گے ، ان میں سے دو لاکھ فل ٹائم طلباء ہوں گے ، شہر کے باقاعدہ پیشہ وارانہ تعلیم کے اداروں کے نظام کو بھی وسیع کیا جائے گا تا کہ یہ ملک پچاس بڑے اداروں کی فہرست میں شامل ہو سکے شینزن کی انتظامیہ میڈیکل ، سائنس اور انجنیئرنگ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی ، شینزن اعلی ٹیکنالوجی اور انٹر نیٹ کمپنیوں کا گھر تصور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں نوجوان گریجویٹس اور کام کرنے والے شہر یوں کیلئے اس میں بڑی کشش موجود ہے ، چین کے چھوٹے شہرو ں میں شینزن بہت خوبصورت شہر تصور کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :