خلفاء راشدین کے ایام پرعام تعطیل کااعلان کیاجائے ،عبدالخالق سنی
بھارت کیخلاف پوری قوم متحداوروطن عزیزکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا، ریلی سے خطاب
منگل 4 اکتوبر 2016 18:08
چمن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) اھلنست والجماعت چمن کے زیراہتمام ایک عظیم الشان مدح صحابہ زندہ بادوانڈیامردہ بادریلی ضلعی دفترسے نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی امی عائشہ چوک پرجلسہ عام سے تبدیل ہوامظاہرین نے پلے کارڈاوربینراٹھارکھے تھے جس پرمختلف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اھلسنت والجماعت کے ضلعی صدرعبدالخالق سنی ضلعی رہنمانوراحمدنظامی مجاہدجماعت اسلامی کے صوبائی ایڈوائزربرائے امورخارجہ قاری عطاء اﷲ مسلم اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماعبدالغفورفاروقی حافظ محمدعمران فاروقی ودیگرنے کہاکہ خلفاء راشدین کے ایام پرعام تعطیل کااعلان کرکے سرکاری سطح پرمنانے کااہتمام کیاجائے اورملک میں قیام امن کیلئے محرم الحرام کے دوران خنجربردارمسلح ماتمی جلوسوں کوعبادت گاہوں تک محدودکیاجائے انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف پوری قوم متحدہے بھارت شوق سے جنگ کاابتداکرے اختتام ہماری مرضی سے ہوگااوروطن عزیزکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مقررین کاکہناتھاکہ چمن شہرایک عرصہ سے مختلف مشکلات کاشکارہے جس سے حل کرنے کیلئے انتظامیہ صوبائی حکومت اوردیگرمتعلقہ ادارے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکرعملی اقدامات اٹھائے اورمنشیات کے اڈوں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے مکمل طورپرمسمارکرکے ختم کیاجائے باب دوستی کے آئے روزبندش پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دونوں طرف سے عوام کی توہین وتذلیل اوربلاجوازتنگ کرناناقابل برداشت ہے جس کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں آخرمیں مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ اہلسنت والجماعت کے بیگناہ کارکنوں کورہاکیاجائے ملک میں قیام امن کیلئے ماتمی جلوسوں کوبندکیاجائے یکم محرم الحرام پرتمام پرنٹ والیکٹرانک میڈیاخصوصی پروگرامات اورنشریات کااہتمام کریں اعلیٰ حکام بارڈرکی بندش کانوٹس لیتے ہوئے پوری حل نکالاجائے اسفندخان کوبازیاب کرایاجائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
-
عدالتی رپورٹنگ پر پابندی ، پیمرا نوٹیفیکشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
-
مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں‘مریم نواز شریف
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،سینیٹراعظم نذیر تارڑ
-
فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش گروہ کی رکن خاتون کو گرفتار کرلیا، ساتھی فرار
-
پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم ، جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
زرعی صارفین، حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے ذمے بجلی کے 641 ارب روپے واجب الادا ہیں، سردار اویس احمد خان لغاری
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائے گی،اعظم نذیر تارڑ
-
لیسکوکی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 5 بجلی چورگرفتار
-
چیچہ وطنی ، 7قمار باز جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤبھی لگائی رقم برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.