Live Updates

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی

کمر کا درد قدرے بہتر ،معدے میں انفیکشن کی رپورٹ میں بھی بہتری آئی ہے‘ہسپتال انتظامیہ

جمعہ 24 مئی 2024 14:42

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، کمر کا درد قدرے بہتر ہے، رہنما پی ٹی آئی کا میٹرس بدل دیا گیا تھا رات بھر آرام سے سوئیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے معدے میں انفیکشن کی رپورٹ میں بھی بہتری آئی ہے، ڈائریا اور ڈی ہائیڈریشن سے یاسمین راشد کمزوری محسوس کر رہی ہیں، میڈیکل بورڈ نے خون ٹیسٹ اور الٹرا ساونڈ تجویز کیا ہے، مکمل صحتیابی کے لئے چند دن درکار ہیں جس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج کر رہی ہے۔واضح رہے کہ چند رو زقبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات